ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے جے این یو حملہ کی مذمت میں احتجاج

بھٹکل میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے جے این یو حملہ کی مذمت میں احتجاج

Fri, 10 Jan 2020 18:22:58    S.O. News Service

بھٹکل:10؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) میں گھس کر طلبا پرحملہ کرنے والے نقاب پوش غنڈوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ لے کر  بھٹکل کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)  کی طرف سے تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کیاگیا۔

جمعرات کی شام تحصیلدار دفتر کے روبرو جمع ہوئے سی ایف آئی کے ممبران نے جے این یو حملہ کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد جب تحصیلدار وی پی کوٹرولی میمورنڈم قبول کرنےآگے بڑھے تو احتجاجیوں نے کہاکہ ہم کوئی میمورنڈم نہیں دیں گے۔ اس دوران پولس نےمداخلت کرتے ہوئے احتجاج کو جاری رکھنے پر اعتراض جتایا۔ پولس نےکہاکہ سی ایف آئی کی طرف سے میمورنڈم دینےکی ہمیں اطلاع دی گئی تھی ، اب یوں ہی احتجاج کو جاری رکھنے کا  ہم موقع نہیں دیں گے۔ اسی بات پر احتجاجیوں اور پولس کے درمیان کچھ دیر کے لئے توتو میں میں ہوگئی۔ بعد میں تحصیلدار کی ہدایت پر احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا اور اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹ گئے۔ اس موقع پر سی ایف آئی کے محمد ایمن، شعیب، عرفان وغیرہ موجود تھے۔


Share: